وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ضلع خیبر میں امن جرگے کے مقام کا دورہ، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ۔
یہ بھی پڑھیں:قومی جرگہ: کریک ڈاؤن سے میزبانی تک، یہ سب کچھ کیسے ہوا؟
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ضلع خیبر میں امن جرگے کے مقام کا دورہ کیا اور جرگے کے انعقاد کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
صوبائی حکومت کے نمائندے، متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے حکام اور پولیس کے متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر متعلقہ حکام کی طرف سے وزیراعلیٰ کو جرگے کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کے پی کی ضلع کرم میں امن و امان کا مسئلہ حل کرنے کے لیے جرگہ منعقد کرنے کی ہدایت
اس موقع پر وزیراعلیٰ کی جانب سے انتظامیہ کو جرگے کے درکار تمام سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جرگے کے شرکا کے لیے پانی، عارضی واش رومز، روشنی، میڈیکل کیمپس سمیت دیگر بنیادی ضروریات کا انتظام کیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جرگے کے شرکا کے لیے فوری طور پر 5 ہزار کمبل فراہم کیے جائیں۔
جرگے میں شریک لوگوں نے وزیراعلیٰ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعلی کے گرد جمع ہوگئے۔ نوجوانوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور وزیراعلیٰ زندہ باد کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر ملک میں قیام امن کے لیے دعا بھی کی گئی۔