سری لنکا سے انسانی آنکھوں کے عطیات وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کو موصول

ہفتہ 8 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا سے آئی ہوئی انسانی آنکھ کے 5 گلوب وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے مریضوں کیلئے مہیا کرنے پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ان کی اس ضمن میں خدمات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گورنر پنجاب کی خصوصی دلچسپی کی بدولت گزشتہ ماہ سری لنکا لاہور بزنس کونسل اور وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے درمیان گورنر ہاؤس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے۔

مفاہمتی یادداشت کے نتیجے میں سری لنکا سے عطیہ کی گئی انسانی آنکھ کے 5 گلوب حال ہی میں وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے حوالے کیے گئے ہیں۔

یہ قرنیے سری لنکا کی عوام کی طرف سے جنوبی پنجاب کے بہن بھائیوں کے لیے اعزازی قونصل جنرل کی سربراہی میں قائم سری لنکا لاہور بزنس کونسل نے منگوائے ہیں۔

گذشتہ دو برسوں کے دوران اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ اب تک انسانی آنکھ کے 70 گلوب منگوا کر قرنیہ کی پیوند کاری کے بعد پاکستانی شہریوں کی بینائی بحال کرواچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp