کراچی، کیماڑی آئل فیلڈ کی پائپ لائن پھٹ گئی، تیل سڑک پر بہنے لگا

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ تک جانے والی خام تیل کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے نکلنے والا خام تیل سڑک پر آ گیا، سڑک کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب آئل ریفائنری منصوبہ 2 ماہ میں مکمل کرنے پر متفق

ہفتہ کے روز کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی کو جانے والی آئل ریفائنری کی پائپ لائن خیابان سحر کے رہائشی علاقے کو جانے والی سڑک کے قریب پھٹ گئی جس کے باعث تیل سڑک پر بہنے لگا۔

مزید پڑھیں:سعودی کمپنی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری، گیس اینڈ آئل کمپنی کے 40 فیصد حصص خرید لیے

مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سڑک کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی پہنچ گئیں، پائپ کی مرمتی کے لیے آئل ریفائنری کے انجینیئر بھی موقع پر پہنچ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

5 سے 10 ہزار ورکرز کو اسلام آباد لانے کا ہدف، کروڑوں روپے کہاں سے لائیں، پی ٹی آئی اراکین پریشان

265 ملین ڈالرز رشوت کا الزام، بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم عائد

پنجاب اور اسلام آباد میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟

آئیڈیاز 2024: پاکستان میں تیارکردہ لانگ رینج ایئر سرویلنس ریڈار سسٹم میں کیا خاص بات ہے؟

محسن نقوی یا کوئی اور، مذاکرات اسٹیبلشمنٹ سے ہوں گے، بیرسٹر سیف

ویڈیو

پاکستان اسٹیل ملز کے بند دروازوں کی روشنیاں دن رات کیوں جلتی رہتی ہیں؟

بلوچستان میں علم کی پیاس بجھاتی چلتی پھرتی ’اونٹ لائبریری‘

وی ایکسکلوسیو: احتجاج سے متعلق ماضی میں غلطیاں ہوئیں، مگر اب نہیں ہوں گی، رہنما پی ٹی آئی عالمگیر خان

کالم / تجزیہ

خالد احمد:صحافت میں علم و تحقیق کو پہچان بنانا والا قلم کار

’بیت اللہ شریف‘ کی جعلی تصاویر کے بعد ۔۔۔ کیا یہ لوگ رکیں گے؟

ڈیل کا منتظر انقلاب