سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہونے جا رہا ہے، چینی سفیر

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کے حالیہ دورہ چین کے بعد سی پیک کی ترقی اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سی پیک جائزہ اجلاس: سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام وزارتیں تیاری مکمل رکھیں، احسن اقبال

چائنا چیمبر آف کامرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں چینی چیمبر آف کامرس کا قیام دوطرفہ تجارت کے فروغ اور دونوں ممالک کے کاروباری برادریوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون کی تنظیم کا سربراہ اجلاس ہونے جارہا ہے اور چینی وزیراعظم اس اہم سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ ہمارے گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں، ہر مشکل وقت میں پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چین کے چیمبر آف کامرس کے قیام سے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی معاشی ترقی میں سی پیک کا اہم کردار ہے، چینی قونصل جنرل

چینی سفیر نے کہاکہ دونوں ملکوں کی قیادت پاک چین دوستی کو مزید گہرا کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پا رہے ہیں جن کے ثمرات آئندہ آنے والے دنوں میں دکھائی دیں گے ۔

تقریب میں دونوں ممالک کے وزرا، چیمبر کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp