سعودی عرب کا پہلا طیارہ لبنانی عوام کے لیے امدادی سامان لیکر بیروت پہنچ گیا

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کے زیر اہتمام سعودی عرب کا پہلا امدادی طیارہ لبنانی عوام کے لیے امدادی سامان لیکر لبنان کے رفیق الحریری بین الاقوامی ہوائی اڈے بیروت پہنچ گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات کے مطابق طیارے میں خوراک، خمیے اور طبی سامان سمیت دیگر امدادی سامان لے جایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے

امداد کا مقصد لبنانی عوام کے مصائب کو کم کرنا ہے۔ یہ لبنان کے مختلف انسانی اور امدادی شعبوں کے لیے مملکت سعودی عرب کی جاری کردہ امداد کا حصہ ہے۔ یہ مملکت سعودی عرب کی وہ سرگرمی ہے جو شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کے زیر اہتمام انسانی بنیادوں پر بحران کے وقت ممالک کی مدد کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp