انڈین برٹش نیشنل خاتون کا فارن کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے انڈین برٹش نیشنل عائشہ وقار کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے شہرام ساقی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی مؤکل نے اسلام قبول کرتے ہوئے پاکستانی شہری وقار سے شادی کی۔ درخواست گزار کا برتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامہ بھی پیش کیا گیا۔ وکیل نے کہا کہ اس سے قبل بھی بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ بھارتی ہونے کی وجہ سے پر مؤکل کا نام فارن کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پرامن مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کبھی انڈیا نہیں گئی، وہ برطانیہ میں پیدا ہوئی، اس کے باوجود نام فارن کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ پہلے درخواست گزار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔ اب درخواست گزار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال کر ایف سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ درخواست گزار برطانیہ جانا چاہتی ہے۔ فارن کنٹرول لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے بیرون ملک ٹریول نہیں کرسکتی۔ عدالت درخواست گزار کا نام فارن کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، وزرات داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟