پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 200 روپے اضافے کے بعد 275700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 171 روپے اضافے کے بعد 236368 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 216671 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 03 ڈالر اضافے کے بعد 2659 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔