تہجد کی نماز نے اداکارہ ریشم کی زندگی کیسے بدلی؟

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سینیئر اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی خدا سے تعلق ختم نہیں کیا، وہ کبھی 5 وقت تو کبھی 3 وقت کی نماز پڑھتی رہی ہیں لیکن تہجد کی نماز نے ان کی زندگی بدل دی۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ ان کے بچپن میں ہی ان کے والد کا انتقال ہو چکا تھا اور ان کی پرورش ان کی والدہ نے کی اور جب وہ 7 سال کی تھیں تو والدہ کا بھی انتقال ہوگیا۔ رشتے داروں کے برے سلوک اور برے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ قریبی لوگوں کے انتقال کے بعد تہجد کی نماز پڑھنی شروع کی جو باتیں دوستوں سے کرتی تھیں اب وہ ساری باتیں اللہ تعالیٰ سے کرتی ہیں۔

ریشم کا مزید کہنا تھا کہ وہ نمازیں تو پڑھتی تھیں لیکن تہجد نہیں پڑھتی تھیں۔ تقریبا 15 مہینے سے تہجد پڑھنا شروع کی جس کے بعد زندگی بدل گئی۔ انہیں سکون مل گیا کیونکہ وہ تہجد کے ذریعے خدا سے باتیں کرتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنی تمام پریشانیاں اور دکھ تہجد کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے کہتی ہیں اور انہیں بہت سارے سوالوں کے جوابات ملے ہیں کیونکہ وہ تہجد کے دوران خدا سے محو گفتگو ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی پر اداکارہ ریشم کیوں افسردہ ہیں؟

 پروگرام میں بات کرتے ہوئے ریشم نے شکوہ کیا کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے انہوں نے پاسپورٹ پر 7 سال زائد عمر لکھوائی تو انہیں طعنے دیے جانے لگے اور لوگ اب نہیں 51 سال کی بڑھیا لکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان دنوں وہ ’دن‘ نامی ڈرامے کی شوٹنگ کر رہی تھیں اور پڑوسی خاتون کے ساتھ عمرہ کرنے گئی تھیں اور اس موقعے پر کوئی مشکل درپیش نہ ہو اس وجہ سے انہوں نے اپنی عمر 7 سال زائد لکھوا دی تھی۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ انہیں 51 سال کی لکھتے ہیں وہ شوق سے انہیں 70 سالہ کہیں، انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp