سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید جو آج کل منظرِ عام سے غائب ہیں اور سیاست میں بھی متحرک نہیں رہے انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں انہیں پتھروں اور پھولوں کے درمیان قالین بچھائے تکیے سے ٹیک لگائے بیٹھے شاعری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
باہر کا چور ہے کوئی
کوئی اندر کا چور ہے#sheikhrasheed #urdupoetry https://t.co/mxQeZg2WTP pic.twitter.com/re0p4TnILG— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 14, 2024
ان کے شاعرانہ انداز میں ویڈیو اپلوڈ کرنے کی دیر تھی کہ صارفین کے اس پر دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے، ایک صارف نے لکھا کہ آپ شاعری کرتے ہوئے اچھے لگتے ہیں اس لیے سیاست چھوڑیں اور شاعری شروع کر دیں۔
شاعری میں اچھے لگتے ھو سیاست چھوڑو شاعری کرو😍
— Nazeer Sagar (@NazeerSagar16) October 14, 2024
عبداللہ خان جمالی نامی صارف نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان میں مشکل ھو تو آپ سگار کے کش لگا کے مزے کر رہے ہوتے ہیں اور جب مشکل ختم ہو جائے گی آپ پاکستان بچانے نکل پڑیں گے۔
جب پاکستان میں مشکل ھو تو سگار کے کش لگا کے مزے سے ایش کر رھے ھو۔ جب مشکل ختم ھوگی تو پھر سے پاکستان کو بچانے نکلو گے
— Abdullah khan Jamali (@Abdulla85422610) October 14, 2024
ایک ایکس صارف نے شیخ رشید کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بس کھوکھلی انقلابی باتیں کریں اور عیاشیاں کریں۔
آپ بس خالی خلی کھوکھلی انقلابی باتیں کریں اور عیاشیاں کریں۔
— TahiraK (@iamtahirakhan) October 14, 2024