جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ: پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو 7 سال قید کی سزا

ہفتہ 8 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو 7 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔

ملزم اشفاق خلیل نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز نہ صرف سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں بلکہ قابل اعتراض مواد شکایت کنندہ خاتون کے خاندان کو بھی بھیج کر بلیک میل کررہا تھا۔

 

پاکستانی نژاد برطانوی شہری اشفاق خلیل کا ایف آئی حراست میں لیا گیا مگ شوٹ

 

مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز کورٹ اسلام آباد کے اسپیشل جج محمد اعظم خان نے اشفاق خلیل کو مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ  روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

 

پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز کورٹ اسلام آباد کے اسپیشل جج محمد اعظم خان کی جانب سے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے نام مجرم اشفاق خلیل کی سزا کا وارنٹ

 

جہلم سے تعلق رکھنے والے اس برطانوی شہری کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے جون 2022 میں ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

مقدمہ میں ایف آئی اے کی تفتیشی افسر سب انسپیکٹر ہانیہ خلیل نے  مقدمے کی تفتیش مکمل کر عدالت میں چالان جمع کروایا جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی ملزم کی ضمانت مسترد ہوئی تھی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد ہلاک

’نیشنل کرش‘ بننے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا، نازیبا پیغامات کا انکشاف

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سمندر کے راستے ایران جانیوالے 14 ملزمان گرفتار

کوٹ ڈیجی قلعہ سے نوادرات کی چوری، توپوں کے پرزے غائب

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی اپیل مسترد، جسٹس باقر نجفی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا