قطر کی بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار فراہمی کی یقین دہانی

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قطر کے شاہی خاندان کے رکن نے بلوچستان کے نوجوانوں کو قطر میں روزگار فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پیر کے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے قطری شاہی خاندان کے رکن شیخ طلال خلیفہ کے اے التھانی کی قیادت میں قطر کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قطری بحری جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد تاریخی سنگ میل ہے، آئی ایس پی آر

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے قطری شاہی وفد کو چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان سے 30 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں کی تربیت دیکر قطر و دیگر ممالک میں بھجوائیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے شاہی وفد کو بتایا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جاررہے ہیں، یہ نوجوان باعزت روزگار اور اپنے خاندانوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ زر مبادلہ بھی پاکستان بھجوائیں گے اس پروگرام کی بدولت معاشی استحکام آئے گا اور غربت میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قطر کے خاص فیسٹیول میں رسیلے پاکستانی آم کی دھوم

 قطر کے شہزادے شیخ طلال خلیفہ کے اے التھانی نے چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو قطر میں روزگار کے مواقع فراہم کریں گے اور مختلف شعبوں میں بلوچستان کے نوجوانوں کو باعزت روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع دیں گے۔

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے معزز مہمانوں کو سوئنیر اور تحائف بھی دیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp