شاہین شاہ سمیت سینیئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سابق چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ درست ہے۔

اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہاکہ شاہین آفریدی، بابر اعظم اور نسیم شاہ کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر، شاہین اور نسیم آؤٹ

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کو بدترین شکست کے بعد پی سی بی نے سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جو کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شامل نہیں ہوں گے ان میں شاہین آفریدی، بابر اعظم اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ ان کے کیریئر کے لیے بالکل درست ہے۔

یہ بھی پڑھیں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، صرف ایک فاسٹ بولر شامل

سابق چیف سلیکٹر نے کہاکہ ٹیم مینجمنٹ کے اس فیصلے سے دیگر کھلاڑیوں کو جہاں ٹیلنٹ نکھارنے کا موقع ملے گا وہیں ان کو آزمایا بھی جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp