بابر اعظم کے حق میں بیان دینا فخر زمان کو مہنگا پڑگیا

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کرنے کی پاداش میں قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر فخر زمان کا شدید ردِ عمل؟

بائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بلے باز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘  پر لکھا تھا کہ ’ہمارے اہم بلے باز(بابراعظم)‘  کو ڈراپ کرنے کی خبریں ’تشویش ناک‘ ہیں اور اس طرح کے اقدام سے ’پوری ٹیم میں گہرا منفی پیغام جا سکتا ہے‘۔ انہوں نے بورڈ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے۔

فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کے اعلان سے 5 منٹ قبل اپنا پیغام پوسٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر، شاہین اور نسیم آؤٹ

اسکواڈ میں بابر اعظم کو شامل نہیں کیا گیا ، اسی طرح شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو بھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔

فخر زمان نے لکھا تھا کہ ’ بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے حوالے سے تجاویز دینا اور سننا پریشان کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 اور 2023 کے درمیان بھارت نے ویرات کوہلی کو 19.33، 28.21 اور 26.50 کی اوسط سے رنز بنانے کے باوجود ٹیم سے ڈراپ نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم انگلینڈ سیریز سے ڈراپ: ’ہم نے دنیائے کرکٹ میں اپنا مذاق ہی بنوا لیا

فخر زمان نے لکھا کہ اگر ہم اپنے اہم بلے باز کو سائیڈ لائن کرنے پر غور کر رہے ہیں، جو بلاشبہ پاکستان کے اب تک کے بہترین بلے باز ہیں، تو اس سے پوری ٹیم میں گہرا منفی پیغام جائے گا۔  ہمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کو کمزور کرنے کے بجائے ان پر توجہ دینی چاہیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان کو اپنے بیان پر وضاحت جاری کرنے کے لیے ایک ہفتے کا موقع دیا ہے۔ اس اقدام سے فخر زمان اور بورڈ کے درمیان مزید خلیج پیدا ہونے کا اندیشہ ہے کیوں کہ گزشتہ ماہ ہی انہوں نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو ڈائریکٹر پی سی بی کی جانب سے ان کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا پہلا بیان سامنے آگیا

فخر زمان نے مبینہ طور پر شکایت کی کہ پی سی بی کے ڈائریکٹر برائے انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز عثمان واہلہ نے انہیں اور کھلاڑیوں کو دنیا بھر کی ٹی 20 لیگز کے لیے این او سی دینے کا عمل مؤخر کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ