سبق کرکٹر اظہر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کی تھی۔
پاکستان کے سابق آل رؤنڈر نے کرکٹ ویب سائیٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران یہ انکشاف کیا کہ پی سی بی کی جانب سے انہیں افغانستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پاکستان کے ہیڈ کوچ کے عہدے کی پیشکش کی گئی مگر اس وقت کاؤنٹی کرکٹ کلب سے وابستگی کے باعث دونوں سیریز کے لیے قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔
انہوں نے انکار کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان کے خلاف ایک سیریز کے لیے دستیاب تھے لیکن دونوں سیریز کی پیشکش قبول نہیں کر سکتے تھے
سابق کرکٹر اظہر محمود نے کہا کہ افغانستان سیریز کے دوران یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے افغانستان سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے انکار کر دیا ہے لیکن وہ افغانستان سیریز کے لیے تودستیاب تھے مگر نیوزی لینڈ سیریز کے لیے کہا کہ یقین نہیں کے کاؤنٹی کرکٹ کلب کی جانب سے اجازت ملے۔
اظہر محمود نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے انہیں افغانستان سیریز کے لیے زبانی یقین دہانی کرا دی گئی تھی مگر بعد میں دونوں سیریز کے لیے کسی اور کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ کیونکہ انہوں نے کاؤنٹی کے لیے معاہدہ کر لیا تھا اور پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران کاؤنٹی کے سیزن کا آغاز بھی ہو رہا تھا اس لیے انہوں نے صرف ایک سیریز کے لیے ہی آمادگی ظاہر کی تھی۔