شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہر کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ شہر کے متعدد ایسے راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں جو ٹریفک پلان میں شامل نہیں تھے جو شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔
صارفین ٹریفک پولیس پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کا بتایا گیا پلان ناکام ہو گیا ہے۔ جو روٹس انہوں نے دیے تھے وہ سارے راستے بند ہیں اور ٹریفک پولیس ایف ایم 92.4 بھی غلط معلومات دے رہا ہے۔ دوسری طرف ٹریفک میں پھنسے ہوئے صحافیوں کی شکایت ہے کہ ایس سی او کانفرنس کے کارڈز ہونے کے باوجود کوئی راستہ کھولنے کے لیے تیار نہیں۔
صحافی تنویر اعوان لکھتے ہیں کہ اسلام آباد راولپنڈی کے شہری آج گھروں پر ہی رہیں کیوں کہ ٹریفک پولیس نے جو راستے بتائے تھے وہ بھی بند ہیں اور گھنٹوں سڑکوں پر پھنسے رہنے کے بعد بھی واپسی کا راستہ نہیں مل رہا ۔
اسلام آباد راولپنڈی کے شہری آج گھروں پر ہی رہیں کیوں کہ ٹریفک پولیس نے جو راستے بتائے تھے وہ بھی بند ہیں اور گھنٹوں سڑکوں پر پھنسے رہنے کے بعد واپسی کا راستہ بھی نہیں مل رہا ۔pic.twitter.com/hcwrWVFjy8
— Tanveer Awan (@hTanveerAwan) October 15, 2024
ہمایوں نامی صارف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے یا سری نگر ہائی وے کے اطراف میں ہر وقت راستے بند ہیں جس سے شہری شدید پریشان ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وی آئی پی پروٹوکول کے چکر میں اسلام آباد کو بند کرنے کے بجائے اگر ریڈ زون کے پاس چھوٹا ایئر پورٹ یا ہیلی پیڈ وغیرہ بنا دیا جائے تو نہ سیکورٹی کی مشکلات ہوں گی اور نہ شہری پریشان ہوں گے۔
وی آئی پی پروٹوکول کے چکر میں اسلام آباد کو بند کرنے کے بجاۓ اگر ریڈ زون کے پاس چھوٹا ایئر پورٹ ہیلی پیڈ وغیرہ بناۓ جاۓ تو نہ سیکورٹی کے مشکلات نہ شہری پریشان، اسلام آباد ایکسپریس وے یا سری نگر ہائی وے کے اطراف میں ہر وقت راستے بند اور شہری پریشان
— Hamayoon said ✌ (@hamayoon007) October 15, 2024
خاور گھمن نے لکھا کہ چینی وزیر اعظم کے ساتھ کھانے کی دعوت تھی لیکن 4 گھنٹے پارک روڈ، لہتراڑ روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس روڈ پر مارے مارے پھرنے کے باوجود منزل مقصود پر نہ پہنچ سکے کیونکہ ٹریفک پلان کے مطابق کھلے روڈ بھی بند ہیں۔
آج دعوت تھی چائنیز وزیر اعظم کے ساتھ لنچ کی۔ قریب چار گھنٹے پارک روڈ لہتراڑ روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس روڈ پر مارے مارے پھرنے کے باوجود منزل مقصود پر نہ پہنچ سکے۔ ٹریفک پلان کے مطابق کھلے روڈ بھی بند ہیں۔ pic.twitter.com/pmwvfM3VBt
— Khawar Ghumman (@Ghummans) October 15, 2024
مہوش نامی صارف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد میں رہنا اب عذاب بن رہا ہے۔
اسلام آباد میں رہنا اب عذاب بن رہا ہے۔ pic.twitter.com/bSs9BgaAu7
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) October 15, 2024
عادل سعید عباسی نے لکھا کہ اسلام آباد کی مثالی پولیس نے عام شہریوں کو بھیڑ بکریاں ہی سمجھ لیا ہے۔ شنگھائی تعاون کانفرنس کے دوران شہریوں کے لیے دیے گئے متبادل راستوں کو بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے بند کر دیا گیا ہے، انہوں نے بلاک لگا کر راستے بند ہونے کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ یہ مناظر بنی گالہ کے ہیں کہ جس راستہ کو انتظامیہ کی جانب سے مری جانے والوں کے لیے متبادل دیا گیا تھا لیکن یہ بھی بند ہے۔
اسلام آباد کی مثالی پولیس نے تو عام شہریوں کو بھیڑ بکریاں ہی سمجھ لیا ہے !!!
شنگھائی تعاون کانفرنس کے دوران شہریوں کے لیے دیے گئے متبادل راستوں کو بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے بند کر دیا گیا ہے یہ مناظر بنی گالہ کے ہیں کہ جس راستہ کو انتظامیہ کی جانب سے مری جانے والوں کے لیے… pic.twitter.com/C42TNSOXWA
— Aadil Saeed Abbasi (@AadilSaeed1212) October 15, 2024
ایک ایکس صارف نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے دیے گئے متبادل روٹس بھی مکمل طور پر بند ہیں۔ لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور کئی گھنٹوں سے لوگ متبادل روٹس پر خوار رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گھر پر رہیں ورنہ واپسی کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔
Alert🚨
اسلام آباد راولپنڈی کے شہریوں کے لیے انتباہ۔۔ایس سی او کانفرنس کے پیش ںظر
ٹریفک پولیس کے دئیے گئے متبادل روٹس بھی مکمل بند ہیں۔ لوگ پھنسے ہوئے ہیں، کئی گھنٹوں سے لوگ متبادل روٹس پر خوار رہے ہیں
کوشش کریں گھر پر رہیں ورنہ واپسی کا راستہ بھی نہیں ملے گا@ICT_Police pic.twitter.com/IKUT5j0dja— Muhammad Aalijah Khan (@MuhammadAalija1) October 15, 2024