شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی کوریج کے لیے آنے والی بھارتی صحافی نیانیما باسو نے کہا ہے کہ آزاد میڈیا ہی پاکستان اور انڈیا کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستانی روزنامے ڈان میں مضمون لکھنے پر انہیں انڈیا میں آئی ایس آئی ایجنٹ بھی کہہ دیا گیا۔
بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ انڈین وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری کم ہونے کا امکان ہے۔