سائبر کرائم انڈسٹری سے منسلک افراد دس لاکھ ڈالر تک کما سکتے ہیں: رپورٹ

ہفتہ 8 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم انڈسٹری سے منسلک افراد دس لاکھ ڈالر سالانہ تک کما سکتے ہیں۔

سائبر کرائم سے متعلق کمپنی ٹرینڈ مائیکرو کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق کونٹی (سائبر کرائم گروپ) میں کام کرنے والی ٹیم کا ایک اعلیٰ رکن سالانہ دس لاکھ ڈالر تک کما سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کونٹی گروپ کے حوالے سے کچھ تفصیلات لیک ہوئی ہیں جن میں ان کی آمدنی سے متعلق بھی معلومات موجود ہیں۔

 لیک معلومات کی بنیاد پر کونٹی گروپ کی آمدنی کا تخمینہ سالانہ 150 سے 180 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

ٹرینڈ مائیکرو کے محققین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ سائبر کرائم مجرم ایک تنظیم بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس میں اندرونی قواعد و ضوابط کا ایک انتظام موجود ہے اور یہ کسی بھی دوسری رجسٹرڈ کارپوریشن کی طرح کام کرتی ہے۔

رپورٹ میں سائبر کرائم بزنس کرنے والوں کی آمدنی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق ایک چھوٹے گروپ کی سالانہ آمدنی 50 ملین ڈالر سے کم، ایک درمیانے گروپ کی سالانہ آمدنی 50 ملین ڈالر تک اور ایک بڑے گروپ کی سالانہ آمدنی 50 ملین ڈالر سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

ٹرینڈ مائیکرو کے محققین کے مطابق سائبر کرائم مارکیٹ ایک ایسی مارکیٹ بن چکی ہے جو تیزی سے اپنے قدم جما رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp