ووٹنگ شو آف ہینڈ ہوگی، آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے ہیں، طارق فضل چوہدری

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمارے پاس نمبر گیم پوری ہے، آسان سی بات ہے کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیم ہوجائے گی، ترمیم پر ووٹنگ شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگی، دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہوجائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسودہ آئے گا تو انہیں ضرور پیش کریں گے، نمبرز گیم کے بغیر یہ ترمیم ہو ہی نہیں سکتی، ترامیم کا مسودہ سامنے آئے گا تو سب حمایت کریں گے۔

’تحریک انصاف والے عمران خان کی صحت سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: جمعیت علما اسلام اور پیپلزپارٹی کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ شعیب شاہین سے انفرادی طور پر پوچھیں تو کہیں گے کہ عدالتی اصلاحات ہونی چاہییں، ہمارا مسودہ یا تمہارا مسودہ معنی نہیں رکھتا، اتحادی حکومت میں مشترکہ مسودہ ہوتا ہے۔ مشترکہ مسودہ سامنے آجائے گا، اپوزیشن کو کہیں گے کہ آئیں بیٹھیں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ عدالتوں میں پچاس فیصد آئینی مقدمات سنے جاتے ہیں، عوام کا آئینی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ وکلا بھی چاہتے ہیں نظام انصاف میں اپنا حصہ ڈالیں، آپ کے لوگوں نے جو مسودہ لیک کیا جو جعلی تھا۔

طارق فضل چوہدری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشترکہ مسودے کے قریب ہیں، جتنے اعتراضات انہیں اس الیکشن پر ہیں، اتنے ہی 2018 کے الیکشنز پرتھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مجوزہ آئینی ترمیم پر تجاویز دینے میں ناکام رہی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

’سیکیورٹی اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا معاملہ ہے، شنگھائی کانفرنس چل رہی ہے، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے‘۔

انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے پہنچنے والی تکلیف پر لوگوں سے معذرت چاہتے ہیں، ایس سی او پاکستان کے لیے خوش آئند ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

چترال سے ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز: صوبے میں ناراض کارکنان کو منانے کے لیے کیا اقدامات جاری ہیں؟

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کیا یہ عوام کے لیے واقعی مفید ثابت ہوئے؟

ویڈیو

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان