پاکستان ایمرجنگ کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حارث کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ پاکستانی ڈریسنگ روم میں بھارت کا نام لینے پر پابندی ہوگی کیونکہ ہمیں صرف ایک ٹیم نہیں بلکہ باقی ٹیموں کیخلاف بھی بغیر کسی دباؤ کے کھیلنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایمرجنگ ایشیا کپ پھر پاکستان کے نام، شاہینوں نے بھارت کو دھول چٹا دی
پاکستان ایمرجنگ کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حارث نے ’اسپورٹس ٹرینڈز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑی بھارت کا ہی نہیں بلکہ دیگر ٹیموں کا بھی سوچ رہے ہیں۔ ’میں پاکستانی ٹیم میں بھی رہ چکا ہوں اور اس کا اتنا دباؤ آجاتا ہے کہ آدمی ذہنی طور پر بھارت بھارت ہی کررہا ہوتا ہے۔‘
Humare Dressing Room Mein India Par Baat Karne Pe Pabandi Hai;
Captain Pakistan Emerging Team Muhammad Haris. pic.twitter.com/QbTRuJWMik
— Shahzaib Ali 🇵🇰 (@DSBcricket) October 15, 2024
محمد حارث کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کھیلتے ہوئے کافی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی ضرورت کے مطابق بلے بازی کرنے کے خواہاں ہیں، اوپننر یاسر کے جانے کے بعد وہ اومان میں کھیلے جانیوالے ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان کی جانب سے اوپننگ کریں گے۔
مزید پڑھیں: ڈارون آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستانی شاہینز کی قیادت روحیل نذیر کے سپرد
محمد حارث کے مطابق فی الحال بھارت کی ٹیم کے نام پر بھی ڈریسنگ روم میں پابندی ہے، ہمارے کھلاڑی ڈریسنگ روم میں بھارت پر کوئی بات نہیں کررہے، ہمیں ایمرجنگ ایشیا کپ میں حصہ لینے والی ہر ٹیم کیخلاف کھیلنا ہے۔ ’ ہمارے لیے بھارت سمیت تمام ٹیمیں قابل عزت ہیں، جن کیخلاف ہمیں کھیلنا ہے۔‘
پاکستان ایمرجنگ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے مطابق وہ اور ہیڈ کوچ عمر دونوں بھارت کا کسی قسم کا دباؤ ٹیم پر ڈالنے کیخلاف ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں تمام ٹیموں کیخلاف کھیلنا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے، ٹیم کی فٹنس مکمل ہے اور ہمارا کام اپنے اوپر کی گئی انویسٹمنٹ کا پھل دینا ہے۔‘
مزید پڑھیں:ایشیا کپ 2025 ٹی20 فارمیٹ میں ہوگا، میزبانی بھارت کے سپرد
محمد حارث کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کھیلتے ہوئے کافی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی ضرورت کے مطابق بلے بازی کرنے کے خواہاں ہیں، اوپننر یاسر خان کے جانے کے بعد وہ اومان میں کھیلے جانیوالے ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان کی جانب سے اوپننگ کریں گے۔ ’