صوابی: 12 سالہ طالبہ سے اسکول میں جنسی زیادتی، چوکیدار گرفتار

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں اسکول کے چوکیدار نے 12سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

صوابی پولیس کے مطابق واقعہ تتھانہ کالوخان کے حدود ادینہ کی ایک پرائیوٹ اسکول میں پیش آیا ہے۔ پولیس ایف آئی آر کی مطابق متاثرہ بچی چوتھی جماعت کی طالبہ ہے۔

مزید پڑھیں: مبینہ زیادتی کا معاملہ، پی ٹی آئی نے اپنے منصوبوں کے لیے بچوں کو استعمال کیا، مریم نواز

ایف آئی آر کے متن کے مطابق چوکیدار نے صفائی کے بہانے لڑکی کو اسکول کمرہ کےاندر بلایا اور لڑکی کے ساتھ بدفعلی کی۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ چوکیدار نے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور مبینہ زیادتی کے بعد پیسے دینے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ بچی نے گھر پہنچ کر اپنی ماں کو سب کچھ بتا دیا جس کے بعد ماں بچی کو تھانے لے آئی۔

ملزم گرفتار ہے اور تفتیش جاری ہے، پولیس

صوابی پولیس کی جانب سے میڈیا پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ کالوخان پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اسکول میں 12 سالہ کمسن بچی کے ساتھ جنسی تشدد کرنے والے اسکول چوکیدار کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کالج میں لڑکی سےمبینہ زیادتی کا معاملہ ہے کیا؟

 پولیس نے بتایا کہ گرفتاری ادینہ کے علاقے میں عمل میں آئی، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟