آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ کراٹے چیمپیئن نے گولڈ میڈل جیت لیا

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سہولیات کے فقدان کے باوجود 9 سال کے سلطان محمد فاتح نے قومی اور عالمی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

سلطان محمد فاتح کا تعلق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے دور دراز گاؤں برسالہ سے ہے اور وہ نادر تائیکوانڈو لورز کلب آزاد جموں و کشمیر میں 8 ماہ سے کراٹے سیکھ رہے ہیں، تاہم اس کلب میں سہولیات کا فقدان ہے۔

سلطان محمد نے پہلے آن لائن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا، اس مقابلے میں کل 21 ممالک کے 55 کلبوں نے شرکت کی تھی۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر کے تعاون کے بغیر انہوں نے نیشنل تائیکوانڈو لورز چیمپیئن شپ 2024 میں حصہ لیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

سلطان محمد نے کہاکہ اگر کوئی ادارہ ان کے ساتھ تعاون کرے تو انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی حصہ لے کر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ قومی مقابلے میں ملتان گئے، اس دوران تین مقابلوں میں حصہ لیا اور تینوں جیتے۔

انہوں نے کہاکہ وہاں پورے پاکستان سے بچوں نے حصہ لیا تھا اور انہوں نے وہاں جا کر بہت سی ایسی چیزیں دیکھیں جو ان کے کلب میں نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp