چیف جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر  کردی گئی جس میں چیف جسٹس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سیاسی بنیادوں پر فیصلے کیے ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت لاہور کے رہائشی اکمل خان باری نے دائر کی۔

یہ بھی پڑھیے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس نہیں لارہے، اسد قیصر

شکایت میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف مس کنڈکٹ کی انکوائری کی جائے، انہیں کام سے روکتے ہوئے انکوائری کے بعد عہدے سے ہٹایا جائے۔

شکایت کنندہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس دائر ہوا تھا۔ بعدازاں ان کے خلاف ریفرنس خارج کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مقدمات سے الگ نہ ہوئے تو ریفرنس دائر کیا جائے گا، عمران خان نے منظوری دیدی

ریفرنس دائر کرنے پر قاضی فائز عیسی پی ٹی آئی کے خلاف جانبداری ظاہر کرتے رہے۔ پی ٹی آئی کے تمام مقدمات میں پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے دیے گئے۔ قاضی فائز عیسی نے سیاسی بنیادوں پر فیصلے کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟