کسٹمز حکام نے کراچی کے ہوائی اڈے پر ریاض جانے اور بنکاک سے آنے والے پارسلز میں بھاری مقدار میں موجود منشیات برآمد کرلیں۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ضبط کی جانے والی منشیات کی کل مالیت 40 لاکھ روپے ہے۔
کسٹمز ترجمان کا کہنا ہے کہ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، 21 ملزمان گرفتار
ترجمان نے بتایا کہ ریاض بھیجے جانے والے پارسل میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی منشیات چھپائی گئی تھیں جبکہ دوسری کارروائی انٹرنیشنل میل آفس پر تعینات کسٹمز کے عملے نے بنکاک سے کراچی پہنچنے والے پارسل کو مشکوک پاکر کی۔ جانچ پڑتال کے دوران پارسل سے منشیات برامد ہوئیں۔
پارسل بنکاک سے کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز 5 کے ایک پتے پر بھیجا جانے والا تھا۔ نارکوٹکس کو چیکنگ کٹ سے ٹیسٹ کیا گیا جس سے پتا چلا کہ اس میں موجود شے میریوانا (کینیبس) ہے جس کا کل وزن ایک کلوگرام تھا۔