قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر پنجاب حکومت نے صوبے میں جمعے کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کالج کیس: من گھڑت خبر پھیلانے کے الزام میں گرفتار شخص کی رہائی کا حکم
محکمہ اسکول ایجوکیشن اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں تمام نجی و سرکاری اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں جمعہ 18 اکتوبر کو بند رہیں گی۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیے: پنجاب بھر میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
ترجمان نے مزید کہا کہ صوبے میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور کسی کو احتجاج کی آڑ میں قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔