ہنڈائی نے نئی ایلانٹرا ہائبرڈ گاڑی متعارف کرا دی

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہنڈائی نشاط نے حال ہی میں کچھ ٹیزر، تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں جس میں پاکستان میں نئی ایلانٹرا ہائبرڈ گاڑی کے لانچ ہونے کا اشارہ دیا گیا ہے۔

اگرچہ ٹیزر میں کسی گاڑی کی تفصیل کا کوئی انکشاف نہیں کیا گیا ہے ، لیکن یہ قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں کہ غالب امکان ہے کہ ساتویں جنریشن ایلانترا ہائبرڈ بالآخر مقامی مارکیٹ میں اپنا راستہ بنانے کے لیے لانچ کی جا رہی ہے ۔

اگست 2024 میں ہیونڈائی ایلانٹرا ہائبرڈ کو مبینہ طور پر بلوچستان میں روڈ ٹیسٹنگ کے دوران دیکھا گیا تھا۔ اس منظر نے آٹوموٹو کمیونٹی میں بحث کو جنم دیا، جس سے ہیونڈائی سے ایک نئی ہائبرڈ گاڑی کے لانچ کیے جانے کی توقعات میں اضافہ ہوا۔

مارچ 2021 میں ہنڈائی نے پاکستان میں چھٹی جنریشن ایلانٹرا ہائبرڈ متعارف کرائی تھی۔ اپنی جدید ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے باوجود ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سوک جیسے جاپانی حریفوں سے سخت مقابلے کے باعث اسے مارکیٹ میں نمایاں جگہ بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اب جبکہ چھٹی جنریشن کو لانچ ہوئے 3 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ہنڈائی ہائبرڈ پاورٹرین کے ساتھ ساتویں جنریشن ایلانٹرا متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، یہ اقدام پاکستان میں ماحول دوست گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب سے مطابقت رکھتا ہے۔

چونکہ ہائبرڈ گاڑیاں ایندھن کی کارکردگی اور ماحولیاتی فوائد کی وجہ سے مقبولیت حاصل کرتی ہیں، لہٰذا ہیونڈائی کی ساتویں جنریشن ایلانٹرا ہائبرڈ کی ممکنہ لانچ آٹومیکر کو بڑھتی ہوئی ہائبرڈ مارکیٹ میں بہتر مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

چترال حملے میں ملوث طالبان لیڈر ٹی ٹی پی کنٹرول کمیشن کا سربراہ مقرر

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟