مہنگائی عمران خان کی نالائقی، چوری اور بد دیانتی کی وجہ سے ہے: بلال اظہر کیانی

اتوار 9 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعظم شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے معیشت کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عمران خان نے 4 سال میں معیشت کو کمزور کیا۔ ان کی تباہی کی وجہ ان کے 4 وزرائے خزانہ تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جب عمران خان کو حکومت ملی تو مہنگائی کی شرح 3 فیصد تھی۔ عوام پی ٹی آئی دور میں کی جانے والی معاشی تباہی نہیں بھولے۔ جس نے 1 کروڑ نوکریاں دینی تھیں اس نے 60 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ آئی ایم ایف جانے سے پہلے خودکشی کر لوں گا۔ قرضوں پر بات کرنے والے کہتے تھے ہم ڈیٹ کمیشن بنائیں گے۔ عمران خان نے 4 سال میں 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے دھکیلا۔ انہوں نے اپنی نالائقی اور چوری سے ملکی معیشت کو تباہ کیا۔

وزیرِ اعظم کے کوآرڈی نیٹر نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں سب سے بڑے بجٹ خسارے دیے۔ جب یہ چھوڑ کر گئے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہت زیادہ تھا۔ آج مہنگائی خان صاحب کی نالائقی، چوری اور بد دیانتی کی وجہ سے ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اسد عمر وزیر خزانہ بنے تو انہوں نے 4 ماہ تو پریزینٹیشن میں لگا دیے۔ وہ کہتے تھے کہ آئی ایم ایف میں نہیں جاؤں گا۔ عمران خان نے ڈیٹ کمیشن میں حفیظ شیخ کے خلاف انکوائری کھولی ہوئی تھی اور خان صاحب اسی حفیظ شیخ کو وزیرِ خزانہ بنا کر لے آئے۔ موجودہ مہنگائی اور تباہی عمران خان کی ہدایت پر شوکت ترین لائے تھے۔

ان کا کہنا تھا شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا معاہدہ کیا۔ خان صاحب کو کرسی جاتی دکھائی دی تو آئی ایم ایف سے کیے وعدے خود توڑ دیے۔ 4 سالہ دورِ حکومت میں ملک کو تباہی کی طرف لے جانے والے ہمیں بھاشن نہ دیں۔ معیشت پر ایسے لیکچر دیتے ہیں جیسے ان کا کچھ لینا دینا نہیں تھا۔ عمران خان کی حکومت نے قرض میں 78 فیصد کا اضافہ کیا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آکر ان کی لگائی ہوئی آگ کو بجھایا ہے۔ ن لیگ کے دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی گئی اور ملک میں امن قائم کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل