’الیکشن کمیشن کو دھمکیوں، ناشائستہ زبان سے ڈرایا نہیں جاسکتا‘

جمعہ 18 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے نام لیے بغیر ایک رکن پارلیمنٹ کی جانب سے مبینہ طور پر اخلاق سے گری ہوئی باتوں پر کڑی تنقید کرے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادارہ گالی گفتار کے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والا نہیں ہے۔

جمعے کو جاری کیے گئے بیان میں الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک رکن پارلیمنٹ اور خود کو لیڈر و آئینی ماہر تصور کرنے والے عمر رسیدہ صاحب نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے بارے میں اخلاق سے گری ہوئی اور ناشائستہ زبان استعمال کی ہے جو ان کو زیب نہیں دیتی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اس قسم کی دھمکیوں اور ہتھکنڈوں سے بالکل مرعوب نہیں ہو گا۔ تاہم کمیشن اسی زبان میں جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا اور آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp