‘بابر اعظم جلد آپ کو کھیلتے نظر آئیں گے’، سابق کپتان کے والد نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید کیا کہا؟

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ان شااللہ بابر اعظم جلد آپ کو کھیلتا اور فارم میں نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر کو آرام کرنے کا موقع دیا ہے۔ کچھ نہیں ہوا، ہم اللّٰہ کی رضا سے راضی تھے، ہیں اور رہیں گے۔ پاکستان زندہ باد۔

اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ کا آغاز شعر سے کیا، جس میں پروف کی غلطیاں بھی تھیں:

غموں کی آنچ میں بھی مسکرا کہ چلنا پڑتا ہے

یہ دنیا ہے یہاں چہرہ سجا کہ چلنا پڑتا ہے

تمہارا قد میرے قد سے اُونچا ہی سہی لیکن

چڑھائی پر سب کو کمر جُھکا کر چڑھنا پڑتا ہے

مزید پڑھیں:بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر فخر زمان کا شدید ردِ عمل؟

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے بابر اعظم سمیت شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔  پی سی بی کا کہنا تھا کہ بابراعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، نوجوان کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک پرفارمرز کو انگلینڈ کے خلاف موقع دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی مقابلہ حسن سے واک آؤٹ کرنے والی فاطمہ بوش مس یونیورس 2025 کا تاج لے اڑیں

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟