آئینی ترمیم: مطلوبہ تعداد ہے لیکن خواہش ہے کہ مولانا مان جائیں، خواجہ آصف

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ تعداد ہمارے پاس ہے، لیکن اتفاق رائے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے اور خواہش ہے کہ مولانا مان جائیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب آپ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو اجلاس تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں، تاہم آئینی ترمیم کرکے چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم منظور نہ ہونے سے حکومت کو کیا نقصان ہوگا؟

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر آج وفاقی کابینہ، سینیٹ اور قومی کے اجلاس دوبارہ منعقد ہونا ہیں، تاہم وفاقی کابینہ اور سینیٹ کے اجلاس کے مقررہ وقت میں صبح سے اب تک 2 بار تبدیلی کی جا چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp