اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے بہت سے رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بڑا ریلیف دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے پانچوں رہنما اڈیالہ جیل سے روانہ، اگلا اسٹاپ کہاں ہوگا؟
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج شہزاد خان نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران ہوئی توڑپھوڑ کے حوالے سے درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، علی امین گنڈاپور اور عمران اسماعیل کو اس کیس سے بری کر دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے جن دیگر رہنماؤں کو بری کیا گیا ان میں راجا خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر افراد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاق نے اختیارات کا غلط استعمال کیا جس سے 4 جانیں ضائع ہوئیں، علی امین گنڈاپور
واضح رہے کہ لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں عمران خان سیمت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کیخلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹِ گرفتاری بھی منسوخ کیے گئے