ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان شاہینز کو 7 رنز سے شکست دیدی

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں جاری ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ 2024 کے میچ میں بھارت نے پاکستان شاہینز کو 7 رنز سے شکست دے دی، پاکستان شاہینز بھارت کے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بنا سکی۔

مزید پڑھیں:بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر فخر زمان کا شدید ردِ عمل؟

بھارت کے 184 رنز کے ہدف میں پاکستانی شاہینز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ ہی محض 6 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب کپتان محمد حارث 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ21 کے مجموعی اسکور پر گری جب عمیر یوسف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان شاہینز کی تیسری وکٹ 75 کے مجموعی اسکور پر گری جب یاسر خان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، چوتھی وکٹ 78 کے مجموعی اسکور پر گری جب قاسم اکرم 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

مزید پڑھیں:ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے 9ویں ایڈیشن کے 9 اہم حقائق کیا ہیں؟

پاکستان کی پانچویں وکٹ 126  کے مجموعی اسکور پر گری جب حیدر علی 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، چھٹی وکٹ 152 کے مجموعی اسکور پر گری جب عرفات منہاس شاندار 41 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے، ساتویں وکٹ 167 کے مجموعی اسکور پر گری جب عبدالصمد 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، عباس آفریدی نے 18 اور زمان خان نے 1 رنز اسکور کیا۔

بھارت کی طرف سے انشول کمبو نے سب سے بہترین بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، راسخ سلام اور نشانت سندھو نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بھارتی اے ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کا پہلا کھلاڑی 68  کے مجموعی اسکورپرآؤٹ ہوا جب ابھیشیک شرما 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 76 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب پربھسمرن سنگھ 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 114 کے مجموعی اسکور پر گری جب نہال ودھیرا 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ، چوتھی وکٹ 120 کے مجموعی اسکور پر گری جب آیوش بدونی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، پانچویں وکٹ 163 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب تلک ورما44 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی چھٹی وکٹ 170 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب نشانت سندھو6 رنز پر آؤٹ ہو گئے، ساتویں وکٹ172 کے مجموعی اسکور پر گری جب انشول کمبوج صفر پر آؤٹ ہو گئے ،آٹھویں وکٹ 172 کے مجموعی اسکور پر گری جب رمندیپ سنگھ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، راہول چاہار نے 4 اور راسخ سلام نے 6 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 2 ، محمد عمران، زمان خان، عرفات مہناس، قاسم اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

محمد حارث کی قیادت میں 15 رکنی شاہینز ٹیم جو گروپ بی میں شامل ہے، 21 اکتوبر کو میزبان عمان سے مقابلہ کرے گی جس کے بعد 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف اپنا تیسرا گروپ میچ کھیلے گی۔ ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں 25 اکتوبر کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل اور 26 اکتوبر کو فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

پاکستان شاہینز نے عمان روانگی سے قبل کراچی کے حنیف محمد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں 5 روزہ تربیتی کیمپ میں شرکت کی۔

یہ اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن ہے جو ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جارہا ہے کیونکہ اس سے قبل 2013، 2017، 2018، 2019 اور 2023 میں یہ میچ لسٹ اے فارمیٹ میں کھیلے گئے تھے۔

پاکستان نے 2019 میں سعود شکیل اور 2023 میں محمد حارث کی قیادت میں ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

شاہین سکواڈ میں کپتان حارث سہیل کے علاوہ عرفات منہاس، حیدر علی، روحیل نذیر، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، شاہنواز دہانی اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ عبدالصمد، احمد دانیال، یاسر خان اور زمان پہلی بار شاہینوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

انڈین اے کے اسکواڈ میں تلک ورما (کپتان)، ابھیشیک شرما (نائب کپتان)، پربھسمرن سنگھ (وکٹ کیپر)، نشانت سندھو، رمن دیپ سنگھ، نہال وڈھیرا، آیوش بڈونی، انوج راوت (وکٹ کیپر)، سائی کشور، ہریتھک شوقین، راہل چاہر، ویبھو اروڑہ، انشول کمبوج، عاقب خان اور رسک سلام شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان نے حملہ کیا تو پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی، بیرسٹر گوہر

امریکا، برطانیہ، جرمنی اور عرب ممالک پر غزہ کی نسل کشی میں شراکت داری کا الزام

روس نے نیوکلیئر ہتھیار سے لیس سپر تارپیڈو کا کامیاب تجربہ کرلیا

کے پی میں گورنر راج کا معاملہ زیرغور نہیں، عمران خان میثاق معیشت کی طرف آئیں، رانا ثنااللہ

دانت سفید کرنے کے غیر مستند علاج کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی