چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کن شرائط پر پاکستان آنے پر تیار ہوا ؟

اتوار 20 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم فروری میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کھیلنے پاکستان آئے گی لیکن میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی۔ بھارتی ٹیم 10 سے 12 گھنٹے بعد میچ کھیل کر پاکستان چھوڑ دے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں بھارت کے میچوں کی میزبانی کرنے کے حوالے سے اس حد تک لچک کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنا قیام نئی دہلی، امرتسر یا موہالی میں رکھے اور میچ کھیلنے پاکستان آ جائے اور میچ کھیل کر رات کو واپس بھارت چلی جائے، پاکستان چارٹرڈ فلائٹ کے انتظامات اور ملٹی پل ویزہ دینے کو تیار ہے۔

مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچ اب کن شہروں میں ہوں گے؟ نئی تجویز سامنے آگئی

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی بورڈ کے درمیان ای میل اور ٹیلی فونک رابطے بھی ہوئے ہیں۔ کوالالمپور میں ایشین کرکٹ کونسل میٹنگ کے دوران بھی دونوں بورڈز کے اعلیٰ حکام کے حکام کے درمیان اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں مکمل معاونت اور تعاون کا یقین دلایا اب یہ معاملہ بھارتی بورڈ، بھارتی حکومت کے سامنے رکھے گا۔ پاکستان، بھارتی کرکٹ ٹیم کو سنگل انٹری ویزہ دیتا ہے لیکن پاکستان نے ملٹی پل ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ اگر یہ تجویز قابل عمل ہوتی ہے تو ہم چارٹرڈ فلائٹ کا بھی انتظام کرنے کو تیار ہیں۔

آئی سی سی کے بھارتی براڈ کاسٹر کی جانب سے ایک تجویز یہ آئی ہے کہ بھارت کا ایک میچ لاہور کے بجائے راولپنڈی میں کرایا جائے جس پر پاکستان نے ہامی بھر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp