26ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور موجودہ سیاسی صورتحال وزیراعظم شہباز شریف کے لیے بڑا چیلنج بن گئی، وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ترک کردیا ہے۔ وزیراعظم کے بجائے وزیر خارجہ کی پاکستان کی نمائندگی کرنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی سے ڈکٹیشن کیوں لیں، آج ہی دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم پیش کریں گے، خواجہ آصف
وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کو سموعہ کے لیے روانہ ہونا تھا۔ سموعہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24 اور 25 اکتوبر کو ہونا ہے۔ وزیراعظم کے بجائے وزیرخارجہ کی جانب سے پاکستانی وفد کی نمائندگی کرنے کا امکان ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کا مرحلہ مکمل ہونے کی صورت میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج رات سموعہ کے لیے روانہ ہوں گے۔
26ویں آئینی ترامیم کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب کیے گئے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔