ہر کوئی تھکاوٹ کے باوجود مُسکرا رہا ہے کیونکہ نمبرز پُورے ہیں

اتوار 20 اکتوبر 2024
author image

ڈاکٹر شمع جونیجو

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج اتوار کے دن کے باوجود آنکھ صبح آٹھ بجے ہی کُھل گئی، بڑے ہی آرام سے اپنے گھر کی اسٹریٹ کے آس پاس مورننگ واک کی۔ لندن میں خزاں اپنے جوبن پر ہے لیکن اسلام آباد میں بھی کل جیسا ہیجان نہیں، اور جس سے بات ہورہی ہے وہ رت جگوں کی تھکاوٹ کے باوجود مُسکرا رہا ہوتا ہے۔ کیونکہ نمبرز پُورے ہیں۔

مولانا اپنے سیاسی کیریئر کا میک یا بریک کرنے والے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اُنہیں اُن کے مقام سے کہیں اوپر جا بٹھایا ہے اور حکومت نے بھی نمبرز پُورے ہونے کے باوجود بہت زیادہ عزت دی ہے۔ بلاول نے کل رات اتحادیوں سے مشورہ کیے بغیر مولانا کو مزید عزت دی اور اُن کا کہا مانتے ہوئے مزید وقت دے دیا۔

مزید پڑھیں:بہت ساری چیزیں ساتھ چل رہی ہیں!

اب یہ مولانا پر ہے کہ وہ آج خُود اُن آئینی ترامیم کا مسودہ پیش کرتے ہیں جو اُنہوں نے خُود بیٹھ کے تبدیل کروا کے منظور کیں یا اُس پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھتے ہیں جس کی سیاسی کمیٹی نے کل رات اپنے بیان میں مولانا کی عزت ردی کی ٹوکری میں پھینک دی۔

آج یہ بھی پتا چل جائے گا کہ مولانا کی پارٹی کے کُچھ سینیٹرز کا اٹھے گروپ کے ججز سے کیا لینا دینا چل رہا ہے اور وہ مولانا کی ہدایات پر کام کررہے ہیں یا مولانا اُن کی بلیک میلنگ کے آگے مجبور ہیں۔ حکومت کہتی ہے کہ آج آئینی ترمیم ہوگی اور ضرور ہوگی۔ تو چلیں دیکھتے ہیں کہ وہ کیا کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:دھرنے کی سیاست

اگر آئینی ترمیم ہوجاتی ہے تو یہ حکومت کی مضبوطی کا ایک نیا دور ہوگا اور اگر ناکام ہوجاتے ہیں تو ریاست کی مضبوط رٹ اتنے کمزور سیٹ اپ میں مزید کمزور ہوگی۔ آج اتوار کے دن چِل کریں اور اگر سینیٹر فیصل واوڈا تک رسائی ہے تو اُن کی سالگرہ کا کیک ضرور کھائیں کیونکہ جہاں ہم سب آئینی ترمیم ہوگی یا نہ ہوگی کی غیر یقینی میں تھے، وہ واحد بندہ ہے جو پورے یقین سے سب کو کہے جارہا ہے کہ نمبرز پورے ہیں۔ تو دیکھتے ہیں اور لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ٹریک کم، ٹرینیں آدھی، زمینوں پر قبضے، آئینی عدالت میں ریلوے کارکردگی پر کڑی تنقید

آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت کے ساتھ کی جائے گی، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین

’طلحہ انجم نے بھارتی جھنڈا لہرا کر بہت اچھا کیا‘، فرحان سعید کی حمایت پر عوام کا شدید ردِعمل

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟