بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سینیٹرزغائب ہیں، وہ اس وقت پارلیمنٹ لاجز میں موجود نہیں ہیں، ہم تو یہاں جو ’سرکس‘ ہو رہا ہے اسے دیکھنے کے لیے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیمی مسودے کی منظوری دے دی، وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد
اتوار کو صحافیوں سینیٹ لاجز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے الزام عائد کیا کہ ہمارے سینیٹرزپارلیمنٹ لاجزمیں موجود نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: حکومت کو آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کتنے ووٹ درکار ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ہمارے سینیٹرز بنی گالہ میں تو ہو نہیں سکتے، بلاول ہاؤس ہو سکتے ہیں یا جاتی امرا میں ہو سکتے ہیں، ہم تو آج جو ’سرکس‘ لگنے جارہا ہے اس کا تماشا دیکھنے آئے ہیں۔