بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے 2 سینیٹرز نسیمہ احسان اور قاسم خان کو پولیس کی نگرانی میں پارلیمنٹ پہنچا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اختر مینگل کا بی این پی کے سینیٹرز کو غائب کرنے کا الزام
واضح رہے کہ آج بھی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے سینیٹرزغائب ہیں، وہ اس وقت پارلیمنٹ لاجز میں موجود نہیں ہیں، ہم تو یہاں جو ’سرکس‘ ہو رہا ہے اسے دیکھنے کے لیے آئے ہیں۔

اتوار کو صحافیوں سینیٹ لاجز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے الزام عائد کیا کہ ہمارے سینیٹرزپارلیمنٹ لاجزمیں موجود نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بچوں اور خواتین کی چیخ و پکار سے لائی گئی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، اختر مینگل
انہوں نے کہا کہ ہمارے سینیٹرز بنی گالہ میں تو ہو نہیں سکتے، بلاول ہاؤس ہو سکتے ہیں یا جاتی امرا میں ہو سکتے ہیں، ہم تو آج جو ’سرکس‘ لگنے جارہا ہے اس کا تماشا دیکھنے آئے ہیں۔














