آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ چیمپیئن بن گیا

اتوار 20 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ورلڈ چیمپیئن بن گیا ہے۔

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے دبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹینگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کے 159 کا ہدف دیا، جواب میں پروٹیز 20 اوورز میں 9 وکتوں کے نقصان پر 126 رنز بنا سکیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان لورا ولوارڈٹ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور  27 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں، دوسری اوپننگ بلے باز تزمین برٹس 17 رنز بنا سکیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ماریزان کپ 8، نادین ڈی کلرک 6، چلو ٹریون 14، سن لوئس 8، اینری ڈیرکسن 10 اور سینالو جافتا 6 رنز بنا سکیں۔

کیوی ٹیم کی جانب سے روزمیری مائر اور امیلا کر کی تباہ کن باؤلنگ نے ٹیم کو ٹائٹل دلوانے میں اہم کردار ادا کیا، روز میری میر اور امیلا کر نے مجموعی طور پر 4 اوورز میں بلترتیب 25 اور 24 رنز کے عوض 3، 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپننگ بیٹر سوزی بیٹس نے 32، امیلا کر 43 اور بروکلے ہالیڈے نے 38 رنز اسکور کیے،جنوبی افریقہ کی جانب سے بائیں ہاتھ کی گیند باز نونخولیکوملابا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی مقابلہ حسن سے واک آؤٹ کرنے والی فاطمہ بوش مس یونیورس 2025 کا تاج لے اڑیں

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟