چینی کی افغانستان اسمگلنگ کی تحقیقات شروع

اتوار 9 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں چینی مہنگی ہونے اور افغانستان اسمگلنگ کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا۔ اب تک 4 لاکھ ٹن چینی افغانستان اسمگل ہو چکی ہے۔ چینی 25 روپے فی کلو مہنگی ہونے سے ملز کو 115 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کین کمشنر کے تحت ہونے والی تحقیقات میں اسمگلنگ میں ملوث ملز مالکان اور ڈیلرز کا بھی پتا چلایا جائے گا۔ یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ چینی کن راستوں سے سرحد پار بھجوائی گئی۔

کین کمشنر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے کر غلط فیصلہ کیا۔ اس ضمن میں تمام شوگر ملز سے ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 130 والی چینی افغانستان 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

گزشتہ چند روز میں مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں 25 سے 30 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔ ایک کلو چینی 130 روپے تک جا پہنچی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp