بنگال ٹائیگرز نے ابوظہبی ٹی10 لیگ کے 8ویں ایڈیشن سے قبل 2009 کے ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والے سابق پاکستانی کپتان یونس خان کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔
بنگال ٹائیگرز نے خبر شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ اور انسٹا گرام کا سہارا لیا۔ اور اعلان کیا کہ بنگال ٹائیگرز نے لیجنڈ یونس خان کو ابوظہبی ٹی10 سیزن 8 کے لیے ہیڈ کوچ کے طور پر متعارف کرانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ آنے والے دلچسپ سیزن کے لیے تیار ہو جاؤ۔
View this post on Instagram
مزید پڑھیں:بابر اعظم کے بعد قومی ٹیم کا کپتان کسے ہونا چاہیے؟ یونس خان نے نام بتادیا
بنگلہ بورڈ کا کہنا ہے کہ یونس خان اپنی غیرمعمولی کرکٹ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں۔ توقع ہے کہ وہ ٹیم میں جیت کی لگن پیدا کریں گے۔
واضح رہے کہ ابوظہبی ٹی10 لیگ کے 8ویں ایڈیشن میں افتخار احمد، عماد وسیم اور محمد عامر سمیت دیگر نمایاں کھلاڑی حصہ لیں گے جو ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ ابوظہبی ٹی10 لیگ 21 نومبر سے 2 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔