یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے پر باقی ججز کیا کریں گے؟ خواجہ آصف نے بتا دیا

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کمیٹی کسی بھی جج کو چیف جسٹس کے لیے چن لیتی ہے تو فیصلہ ان ججز کوکرنا ہے کہ کیا وہ ان کے ساتھ مزید کام کریں گے یا استعفیٰ دے دیں گے۔ فی الحال تو اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے، کیونکہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ تو ہوا ہی نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 12رکنی کمیٹی اگر کسی بھی جج کو چن لیتی ہے تو اختیار باقی مانندہ ججز کے پاس ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس آف پاکستان کون ؟ ‏خصوصی پارلیمانی کمیٹی آج فیصلہ کرے گی

خواجہ آصف نے کہا کہ اس سے پہلے جس طرح پاک آرمی میں تقرری کے بعد سینیئر افسران استعفیٰ دے دیتے ہیں ویسے ہی ابھی بھی ہوگا۔ اس مرتبہ جو آرمی چیف تعینات ہوئے وہ سینیارٹی میں پہلے نمبر پرتھے لیکن پھر بھی دیگر افسران نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

انہوں نے ایک اور نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں، اس کا فیصلہ تو انتخاب کے لیے بننے والی 12رکنی کمیٹی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے کمیٹی: ن لیگ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے نام دیدیے

اس دوران پروگرام میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان بھی موجود تھے انہوں نے بھی کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ تحریک انصاف کے جج ہیں ہمارا کوئی جج نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp