فٹبال ٹیم بنانے کا مشن، وزیراعلیٰ سندھ نے ارجنٹینا فٹبال ٹیم کو لیاری آنے کی دعوت دے دی

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کو کراچی کے علاقے لیاری کے دورے کی دعوت دی ہے، جو نہ صرف فٹبال بلکہ یہاں کے کھلاڑی اور اسپورٹس شائقین ارجنٹائن سمیت جنوبی امریکا کی فٹبال ٹیموں سے گہری وابستگی کے لیے بھی مشہور ہیں۔

ارجنٹائن کے سفیر سیباسشیئن سیوس سے ملاقات میں سندھ اور ارجنٹائن کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے ترجمان کے مطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ارجنٹائن کے سرمایہ کار متعلقہ محکموں سے رابطے کے لیے جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہونے والے مراد علی شاہ کون ہیں؟

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے پانی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع پر روشنی ڈالی، انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے کھارے پانی کو ٹریٹ کرنے کے منصوبوں کے لیے عالمی بینک سے 50 ملین ڈالر حاصل کیے ہیں، انہوں نے نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ شہریوں کی صاف پانی کی فراہمی کے لیے سمندری پانی کو ٹریٹ کرنے میں حصہ لیں۔

ارجینٹینا کے سفیر سیباسشیئن سیوس نے کہا کہ ارجنٹائن کی اسٹاک ایکسچینج سے رجسٹرڈ کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری کرنے میں، خاص طور پر گوداموں کے قیام میں، دلچسپی رکھتی ہیں، وزیراعلیٰ نے محکمہ سرمایہ کاری، محکمہ خوراک اور محکمہ آبپاشی کو ارجنٹائن کے سفیر کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:این ایف سی ایوارڈ پر تحفظات وفاق کے سامنے رکھ دیے، وزیراعلیٰ سندھ

ثقافتی اور کھیلوں کے تعلقات کو فروغ دینے کے ضمن میں، وزیر اعلیٰ سندھ نے ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کو لیاری کے ککری گراؤنڈ میں مدعو کیا۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ سرمایہ کاری کے اقدامات کے ساتھ ساتھ سندھ میں ایک فٹ بال ٹیم بھی تیار کی جائے گی جس میں ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کے اہم کھلاڑی لیاری میں تربیتی میچوں میں شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی