کراچی تا چاہ بہار فیری سروس شروع کرنے پر پیشرفت

منگل 22 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نورین اور وائس قونصل جنرل علی خوشرو کی ملاقات میں کراچی (سندھ) تا چاہ بہار (ایران) کے درمیاں فیری (کشتی) سروس شروع کرنے پر بات چیت ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر فیری سروس شروع ہو جاتی ہے تو زائرین اور طلبہ کو سہولت میسر ہوگی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس سے کیسے بری ہوئے؟

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک میں 2 بلین ڈالرز کی تجارت ہے۔ سندھ سے گوشت اور پھل خاص طور پر سندھڑی آم اور لاڑکانو کے امرود ایران برآمد ہو سکتے ہیں۔

ایرانی قونصل جنرل حسن نورین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دوطرفہ تجارت کو 3 بلین ڈالرز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ اور ایرانی قونصل جنرل کے درمیاں دونوں ممالک کے تجارتی وفود ایکسچینج کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو آئندہ ماہ نومبر میں منعقد ہونے والے ایران ثقافتی فیسٹیول میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔ وزیر داخلہ ضیا النجار، وزیر ورکس علی حسن زرداری، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، سیکریٹری قانون اور دیگر بھی ملاقات میں شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟