ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان نے متحدہ ارب امارات (یو اے ای) کو شکست دے کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان نے اومان کو بڑے مارجن سے پچھاڑ دیا
ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ کے الامارات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ میچ میں شاہینز نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو 114 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا، شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے تھے، کپتان محمد حارث 71 اور حیدر علی 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں یو اے ای کی ٹیم شاہینز کے گیند بازوں کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، یو اے ای کی پوری ٹیم 65 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یو اے ای کے راہول چوپڑا 20، تانش سوری 15 رنز بنا کر نمایاں رہے، 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ایشیا کپ پھر پاکستان کے نام، شاہینوں نے بھارت کو دھول چٹا دی
پاکستان کی جانب سے شاہنواز داہانی نے نے 5 کھلاڑیوں جبکہ سفیان مقیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں