پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا ہمارا پختہ عزم ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آج کے دن پولیو کے مکمل خاتمہ کی تجدید کرتے ہیں، پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا ہمارا پختہ عزم ہے۔

پولیو کے خاتمہ کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں رواں برس 40 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں تاہم اس ضمن میں ویکسین کوریج میں بہتری لائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کا اصل سبب کیا ہے؟

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کے ذریعے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا رہے ہیں، ویکسین کی کوریج کو بڑھا رہے ہیں، اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انسداد پو لیو کے لیے علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا سرحد پار سے پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہے، انسداد پولیو  کے ساتھ صحت عامہ کا ایک مضبوط نظام تشکیل دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں:4 بچوں میں وائرس کی تصدیق، پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 37 ہو گئی

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آج کے دن پولیو کے مکمل خاتمہ کی تجدید کرتے ہیں، پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا ہمارا پختہ عزم ہے، انہوں نے پولیو ویکسینیشن کے دوران پولیو ورکرز کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

’پولیو ورکرز نے انتہائی مشکل حالات میں اپنے فرائض کی ادائیگی کی، پولیو کیخلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قوم نے ستائش کی ہے۔‘

مزید پڑھیں:پولیو ورکر کا ریپ: پولیس کی غفلت اور سماجی رویے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بل گیٹس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے بھی پاکستان میں پولیو وائرس کیخلاف ویکسینیشن میں گراں قدر مالی تعاون فراہم کیا ہے جس کے لیے انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدی

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا