وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت کے مسلسل غیر آئینی اقدامات کیخلاف تحریک انصاف کے متوقع احتجاج میں اس دفعہ پورے ملک کی شاہراہوں کو بند کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم نہیں مانتے، پورے ملک میں احتجاج کریں گے، علی امین گنڈاپور
پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ حکومت کے مسلسل غیر آئینی اقدامات کیخلاف احتجاج ناگزیر ہوگیا ہے۔
اس بار پورے ملک کو بند کرینگے تمام بڑی شاہراہیں بند کریں گے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/2iaX6ptWz2
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) October 24, 2024
’حکومت جس طرف جارہی ہے اور بار بار آئین کو بھی توڑ رہی ہے مرضی کی ترامیم کرکے۔۔۔ ایک ڈرامہ انہوں نے بنایا ہوا ہے۔۔۔پکا بندوبست کرنا پڑے گا۔‘
مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی اور آئینی ترمیم کے خلاف کل ہر شہر میں احتجاج ہوگا، علی امین گنڈا پور
اس دفعہ حکومت مخالف احتجاج کے لیے ان کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اس سوال کے جواب پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اس ضمن میں کسی کو کچھ نہیں بتائیں گے، کب تک احتجاج کا امکان ہے؟ اس سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی اس کا اعلان کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ منگل پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی ترمیم کو آزاد عدلیہ پر حملہ قرار دیتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا عندیہ دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پورے پاکستان میں احتجاج حکومت سے جان چھڑانے تک جاری رہے گا۔