میاں نواز شریف 21 اکتوبر 2023 کو لندن سے پاکستان واپس آئے تھے اور اب میاں صاحب کے دوبارہ کچھ دنوں کے لیے لندن جانے کا امکان بتایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف لندن کیوں نہ جائیں وہ آزاد شہری ہیں، عظمیٰ بخاری
پارٹی ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف جمعے یا ہفتے کی صبح پہلے دبئی اور پھر لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ میاں صاحب کی پاکستان سے دوبارہ لندن واپسی ایک سال بعد ہو رہی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق میاں صاحب لندن میں مقیم اپنے ایک دوست کو کارپٹ کا تحفہ دینے کے لیے کاہنہ ڈیفنس روڈ کا وزٹ کیا۔
میاں کارپٹ مینوفیکچرنگ کرنے والی فیکٹری پہنچے اور وہاں مختلف کارپٹس کے سیمپل دیکھے۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی ہدایت: وزیراعظم شہبازشریف لندن میں ایک دن مزید قیام کریں گے
پارٹی ذرائع نے بتایا میاں صاحب نے کارپٹ کسی خاص شخصیت کو گفٹ دینے کے لیے خریدے ہیں۔ کارپٹ پسند کرنے کے بعد نواز شریف واپس جاتی عمرہ آگئے۔