بھارت کے نامور کرکٹرز جیسے ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی اور سچن ٹنڈولکر ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی دولت کما چکے ہیں، یہ دولت ان کرکٹرز نے نہ صرف کرکٹ سے کمائی ہے بلکہ منافع بخش برانڈ کی توثیق اور کامیاب کاروباری پراجیکٹس سے بھی سمیٹی ہے، تاہم کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ 28 سال کی عمر میں 100 کروڑ روپے کا معاہدہ کرنے کرنے والا کرکٹر کون تھا؟
یہ بھی پڑھیں: سچن ٹنڈولکر کی لو اسٹوری، رشتے کے وقت ساس کا ردعمل کیا تھا؟
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سچن ٹنڈولکر کو آف فیلڈ کمائی میں حیران کن رقم کی پیشکش اسپورٹس ایجنسی ورلڈ ٹیو نے دی تھی، اس اسپورٹس ایجنسی کی جانب سے سچن ٹنڈولکر سے ڈیل کی سربراہی بصیرت رکھنے والے مرحوم مارک مسکیرنہس نے کی تھی، اس یادگار معاہدے کے تحت اس وقت کے 28 سالہ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو100 کروڑ بھارتی روپے ملے۔

سی این بی سی ٹی وی 18 کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ورلڈ ٹیو کے مارک مسکیرنہس اور سچن ٹنڈولکر کے درمیان 1995 میں بھی معاہدہ ہوا تھا، جب سچن ٹنڈولکر نے مسکیرنہس کی اسپورٹس مینجمنٹ فرم کے ساتھ 45 کروڑ روپے کا ریکارڈ توڑ معاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنا میرے لیے جذباتی لمحہ ہوگا: ویرات کوہلی
مارک مسکیرنہس کی سچن ٹنڈولکر پر سرمایہ کاری اس وقت کی جب سچن ٹنڈولکر محض 22 سال کے تھے، سچن ٹنڈولکر اسٹار کرکٹر بن گئے، ساتھ ہی مارک مسکارنہاس کی فرم کو بھی حیرت انگیز منافع ہوا، جس کی وجہ سے انہوں نے سچن ٹنڈولکر کو بھی منافعے کا حصہ دار بنایا۔
سچن ٹنڈولکر نے اپنے ایک انٹرویو میں مارک مسکیرنہس کا شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسکیرنہس کو اپنے خاندان کا فرد سمجھتے ہیں۔

‘مارک ایک ایسا شخص تھا، جب میرے پریکٹس سیشنز اور میری تیاری کی بات آئی، تو اس نے بالکل بھی مداخلت نہیں کی،اس نے مجھے ہمیشہ کہا کہ آپ کو اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کرنے پر مجبور نہیں کروں گا تاکہ آپ اپنا کھیل بہتر کھیل سکیں، اس نے کبھی بھی پریکٹس پر اشتہار کو ترجیح نہیں دی۔‘
یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای کے وہ ستارے جنہوں نے سب سے زیادہ دولت کمائی
سچن ٹنڈولکر نے ایڈیڈاس اور پیپسی جیسے بڑے برانڈز کے ساتھ کامیاب شراکت داری قائم کی ہے، ان معروف برانڈز کے علاوہ انہوں نے حال ہی میں تنشک، اپولو ٹائرس، جیو سینما، اسپنی اور ایجاس فیڈرل لائف انشورنس جیسے برانڈز کے ساتھ بھی معاہدے کیے ہیں۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق سچن کی مجموعی مالیت 1250 کروڑ روپے ہے، ممبئی انڈینز کے سابق کپتان نے اپنے 200ویں ٹیسٹ میچ اور 24 سالہ شاندار کیریئر کے بعد 16 نومبر 2023 کو تمام طرز کی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔














