‏چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کا الوداعی ڈنر

جمعرات 24 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں جمعرات کی شب الوداعی  ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

‏تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات میں امزد چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن رضوی، جسٹس عرفان سادات، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس عقیل عباسی، ایڈہاک ججز سپریم کورٹ جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق جسٹس محسن، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم  اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس ارباب طاہر بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قاضی فائر عیسیٰ کے اعزاز میں نامزد چیف جسٹس اور ججز کا اپنی جیب سے ظہرانہ

رخصت ہونے والے چیف جسٹس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں جمعے کو ریفرنس ہوگا جس میں صبح ساڑھے 10 بجے ان کے اعزاز میں ریفرنس منعقد ہوگا جس میں سوائے جسٹس منصور علی شاہ کے باقی تمام سپریم کورٹ ججز کی شرکت متوقع ہے۔

مزید پڑھیے: قاضی فائز عیسیٰ کا آخری دن، کل فُل کورٹ ریفرنس میں جسٹس منصور کیوں نہیں ہونگے؟

علاوہ ازیں جمعے کو چیف جسٹس فائز عیسی کے اعزاز میں ایک ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ چوں کہ چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے اپنے اعزاز میں ظہرانہ سرکاری خرچ پر قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اس لیے اب اس کے اخراجات نامزد چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی اٹھائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت نے روزگار کی راہیں کھول دیں

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

بیت اللہ سے

8 اکتوبر 2005 کا ہولناک زلزلہ: 2 دہائیوں بعد بھی بحالی کا کام نامکمل

ویڈیو

 وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت نے روزگار کی راہیں کھول دیں

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب