اسلام آباد میں احتجاج، سری نگر ہائی وے سمیت کئی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر شہر کی کئی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’اسلام آباد میں رہنا اب عذاب بن رہا ہے‘ راستوں کی بندش پر شہری بلبلا اٹھے

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر سہروردی روڈ، پرانا ایم این اے ہاسٹل کے پاس  اور سہروردی روڈ لوپ بجانب سری نگر ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہان ہے کہ متبادل کے طور پر سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔چاند تارا چوک سے ڈھوکڑی چوک تک ٹریفک کا دباؤ ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ لین ڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھیں۔ ریڈ زون داخلے کے لیے ایوب چوک اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ہم آپ کی رہنمائی کے لیے مصروف عمل ہیں۔

پولیس کی جانب سے اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے ایف ایم 92.4 یا اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فالو کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp