راولپنڈی کے علاقے اسلام آباد میں شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

جمعہ 25 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں جو علاقے ہیں، انہیں اسلام آباد میں شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس میں اگر کوئی رائے ہے تو ان کی رائے کمیٹی کو بھجوائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں احتجاج، سری نگر ہائی وے سمیت کئی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے ضمنی سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئی 16 سیکٹر پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری 2025 تک فیڈر روٹس پر الیکٹرک بسیں سیکٹر آئی 16 سے این فائیو شاہراہ پر موجود میٹرو سٹیشن سے لنک کرے گی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد اور ایئر پورٹ پر میٹرو سروس پہلے سے کام کر رہی ہے۔ جنوری میں وفاقی کابینہ کو اسلام آباد کا ماسٹر پلان جمع کروایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا سمارٹ سٹی کی طرف جا رہی ہے۔ اسلام آباد پہلے ہی سیف سٹی ہے جس میں سمارٹ سٹی کے فیچرز شامل ہونے چاہییں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے ہر سیکٹر کو مکمل منصوبہ بندی سے تیار کیا گیا ہے، انٹرنیشنل ٹینڈرنگ کے ذریعے انٹرنیشنل کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ سٹی کے تحت ایپ ’مائی اسلام آباد‘ شروع کی جا رہی ہے۔اس ایپ میں تمام سہولیات ہر شہری کو دستیاب ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کی شکار ہے، عطا تارڑ

انہوں نے بتایا کہ کوشش کی جائے گی کہ انٹرنیشنل کنسلٹنٹس کی خدمات جلد حاصل کی جائیں،22 جنوری کو یہ معاملہ کابینہ میں آیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ راولپنڈی میں جو علاقے ہیں، انہیں اسلام آباد میں شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس میں اگر کوئی رائے ہے تو ان کی رائے کمیٹی کو بھجوائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ سٹی ایپ کے حوالے سے تجاویز دیں، اس ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف بلوں کی ادائیگی ہو سکے گی بلکہ تمام خدمات اس ایپ کے ذریعے حاصل کی جا سکیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp